مرکزی حکومت کے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے اعلان کے
بعدآج صبح عوام دودھ اور دیگر روزمرہ کے استعمال کا سامان خریدنے کےلئے
پریشان ہوتی
رہی۔
صبح دودھ کی زیادہ تر ڈیریوں پر دودھ لینے گئے لوگوں سے ہزار اور پانچ سو کے نوٹ لینے سے منع کرنے کی وجہ سے لوگ پریشان رہے۔ حالانکہ کچھ ڈیریوں پر بڑے نوٹ بھی لیتے دیکھے گئے۔